MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مشی خان نے عفت عمر کو ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کا مشورہ دیدیا

1 379

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)اداکارہ مشی خان نے بشریٰ بی بی کے آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق اداکارہ عفت عمر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ناصرف سیاستدان بلکہ اداکاروں کے درمیان بھی سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔

- Advertisement -

اسی تناظر میں مشی خان نے عفت عمر کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انہیں ماہر نفسیات کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔مشی خان نے لکھا کہ اب مجھے یقین ہوگیا ہے کہ آپ کو ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عفت عمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت سے سوال کیا تھا کہ ‘بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی۔اس بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ مطلب جو لانگ مارچ میں شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)ایک ماہر نفسیات اور امریکن ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر نے نتیجہ اخذ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.