MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق حکومت کی روس سے سستے تیل کے حوالے سے بات چیت، حماد اظہر نے ثبوت دکھا دیا

0 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پی ٹی آئی حکومت میں روس سے سستے تیل کے حصول کے لیے روس سے بات چیت کے حوالے سے ایک خط شئیر کیا ہے۔سابق وفاقی وزیر حا اظہر نے کہا کہ مفتاح صاحب قومی ٹی وی پر دعویٰ کر رہے ہیں کہ روسی تیل کے مذاکرات کا کوئی خط یا ثبوت موجود نہیں ہے اور یہ کہ وہ کس سے بات کر رہے ہیں۔حماد اظہر نے ٹویٹر پر خط شئیر کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ روس ہمیں رعایتی تیل فروخت کرنے کے لیے پرجوش تھا، وزیر خزانہ کو روس کے وزیر توانائی سے بات کرنی چاہئیے تھی۔
حماد اظہر کی جانب سے پوسٹ میں ایک خط کا عکس بھی شئیر کیا گیا ہے جو وزارت توانائہ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 30 مارچ 2022 کو روس کے وزیر توانائی شولگنوف کو لکھا گیا تھا۔

- Advertisement -

۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔ سینیٹر شوکت ترین نے دعویٰ کیا کہ روس نے ہمیں سستا تیل فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، اگر سستا تیل ملتا تو پاکستان میں 50 روپے فی لیٹر فرق پڑتا، روس نے پی ایس او کے ذریعےایک طرف سے معاہدے کر لیے تھے۔
شوکت ترین نے سوال کیا کہ یہ لوگ روس سے سستا تیل کیوں نہیں لے رہے؟۔ سابق وزیر خزانہ نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، اگر قیمت بڑھانا ہی تھی تو تھوڑا تھوڑا کرکے بڑھاتے، یکدم 30 روپے قیمت بڑھا دی۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیا ہے۔
چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بیرونی آقاوں کے سامنے جھکی ہوئی ہے، عوام نے اس کی قیمت چکانا شروع کر دی۔ نااہل امپورٹڈ حکومت نے روس سے 30 فیصد سستا تیل خریدنے کی کوشش نہیں کی، جبکہ بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر قیمت 25 روپے کم کر دی۔ حکومت گرانے والے سازشی ٹولے کے اس اقدام سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.