MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

با اثر افراد کے کہنے پر ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریکجٹ کئے جا رہے ہیں، صادق عمرانی

1 425

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈیرہ مراد جمالی(مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ نصیر آباد میں ریٹرنگ آفیسران با اثر افراد کے کہنے پر ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی رجیکٹ کررہے ہیں تاکہ حکومتی پارٹی کے امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیا ب کرایا جائے اور امیدواروں کو اپیل کرنے کا بھی حق نہیں دیا جا رہا ہے ریٹرنگ آفیسران منتخب نمائندون کے ایماں پر انہیں سپورٹ کر رہے ہیں بلدیاتی انتخاب ایک ڈھونگ ہے قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں چیف الیکشن کمشنر پاکستان فوری طور پر نوٹس لیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ نصیر آباد میں بلدیاتی انتخابات متعلقہ خاتون ریٹرنگ آفیسر کے باعث مشکوک ہوتے جا رہے ہیں اور ریٹرنگ آفیسر حکومتی امیدواروں کی کھلم کھلا سپورٹ کر رہی ہے اور ان کی یہی کوشش ہے کہ حکومتی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو جائیں اس عمل سے امیدواروں میں سخت تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ہم نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا ہے اور عوام کا ساتھ دیتے رہیں گے اور عوام سے ہونے والی ذیادتی ہر گز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈوں سمیت دیگر یونین کونسل کے کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی رجیکٹ کر دیئے گئے ہیں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ خاتوں ریٹرنگ آفیسر ان کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. Noor Muhammad Shahid says

    Please stop news

Leave A Reply

Your email address will not be published.