MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی اعتزاز احسن کے بیان پر سابق وفاقی وزیر کا ردعمل آگیا

4 296

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)معروف قانون داں اور پی پی رہنما اعتزاز احسن کے اس بیان پر کہ ‘مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی’ پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ کا ایک مختصر کلپ اپ لوڈ کیا ہے۔شیریں مزاری نے اس ویڈیو کلپ کے ساتھ ہی اعتزاز احسن کے موقف پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ

- Advertisement -

بالکل وہی ہے جو ہم میں سے بہت سے لوگوں نے کہا ہے۔شیریں مزاری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بیرونی مداخلت تب ہوتی ہے جب سازش کو عملی جامہ پہنانا پڑتا ہے، کرائم منسٹر، مقامی حمایتی اور بدمعاشوں کو معلوم ہے وہ سب اس کا حصہ ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس معاملے پر اب اپنی اپنی مرضی کی تشریح کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ معروف قانون دان اعتزاز احسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے دھمکی آمیز مراسلے اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے موقف کے حوالے سے اظہار خیال کیا تھا۔اعتزاز احسن نے اس پروگرام میں کہا تھا کہ مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی اور مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش بھی ہوئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کے اطلاق سے متعلق پڑھے لکھے لوگ […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد نے دھمکی دے کر اپنا کیس خود […]

  3. […] (مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ایک شخصیت ہے جو زرا […]

  4. […] نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کو پارٹی سے نکالے جانے کا امکان ہے۔ میڈیارپورٹ کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.