اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہوا،اس سے پوری قوت سے نمٹیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی دھماکےکے مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے حقائق معلوم کروں گا اور دہشتگردی کی تحقیقات سے عظیم دوست چین کو مکمل آگاہ رکھیں گے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ باریک بینی سے ہر پہلو کی جانچ کریں گے، مجرموں کو قانون کےکٹہرے میں لانے کے لیے وفاقی حکومت بھرپورتعاون کرےگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی بھائیوں سے بھرپوریک جہتی کرتاہے، یہ مشترکہ غم ہے، یہ پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے ۔
- Advertisement -
ان کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کے تمام آپریٹس کا ازسرنوجائزہ لیں گے، سکیورٹی کے مکمل جائزے کے بعد مؤثر اقدامات کریں گے۔
گزشتہ روز جامعہ کراچی کے طلبا کو لے جانے والی ایک وین میں دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے کے وقت وین کراچی یونیورسٹی کے اندر موجود تھی ، دھماکے کی اطلاع ملتی ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ، ابتدائی طور پر دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں تاہم بعد میں معلوم ہوا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں 4افراد لقمہ اجل بن گئے ، دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
پولیس حکام کہتے ہیں کہ دھماکہ جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہوا ، یہ سی این جی سلنڈر پھٹنے کا نتیجہ ہوسکتا ہے ، جس کے دھماکے کے سبب وین میں فوری طور پر آگ لگ گئی تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ چند روز قبل صوبہ سندھ میں ہی کوٹری اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن کو زوردار دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا ، ابتدائی تفتیش کے بعد واقعہ دہشت گردی قرار دیا گیا ، ریلوے کی مین لائن کو زوردار دھماکے سے اڑانے کا یہ واقعہ کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب خورشید کالونی کے مقام پر پیش آیا اور دھماکے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد رفت بند کر دی گئی کیوں کہ اس دھماکے کی وجہ سے ریلوے پٹری کا ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا اور ٹرینوں کو کوٹری ، حیدرآباد اور بھولاری سمیت دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ واقعے کے فوری بعد ریلوے حکام نے بی ڈی ایس عملہ طلب کرلیا جب کہ ریلوے پولیس ، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز بھی واقعے کی جگہ پہنچ گئے ، رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔
[…] نیوز)چین نےکہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح گزشتہ سال بھی پاک چین دوستی ہر طرح کے حالات میں لوہے کی طرح مضبوط رہی،آئرن برادر […]
[…] نیوز) بلوچستان کے شہر سبی میں ریلوے لائن پر دھماکے میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں […]