MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دعا زہرہ کی بازیابی، سندھ پولیس نے لاہور پولیس کے اہلکار کیلئے انعام کا اعلان کردیا

0 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) دعا زہرہ کیس میں اپنی حاضر دماغی سے لڑکی کا پتہ لگانے والے لاہور پولیس کے اہلکار کیلئے سندھ پولیس نے انعام کا اعلان کردیا۔ جیونیوز کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے لاہور پولیس کی لیگل برانچ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل کو دعا زہرہ کیس میں حاضر دماغی پر 1لاکھ روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
بکل نمبر 12381 کے حامل ہیڈ کانسٹیبل نے لاہور کی متعلقہ عدالت میں دعا زہرہ کی موجودگی سے متعلق اطلاع بروقت اپنے سینئر پولیس آفیسر کو دی جس سے لڑکی کا سراغ لگانے میں مدد ملی۔ پولیس اہلکار کی جانب سے حکام کو یہ آگاہی دینے اور تمام تر ضروری قانونی اقدامات اختیار کیے جانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے آئی جی سندھ نے ان کی ستائش کی اور ایک لاکھ روپے نقد انعام و تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب عدالت نے دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے کہیں بھی جانے کی اجازت دے دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہوکر پاکپتن سے ملنے والی لڑکی دعا زہرہ کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا ، جہاں اس نے اپنا بیان قلم بند کرا دیا ، دعا زہرہ کی طرف سے جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال کی عدالت میں اپنا بیان قلم بند کراتے وقت اس کے شوہر ظہیر کو کمرۂ عدالت سے باہر بھیج دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال کے سامنے اپنے بیان میں دعا زہرہ نے کہا کہ میں 18 سال کی ہوں ، کراچی سے لاہور اپنی مرضی سے آئی ، مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا ، دارالامان نہیں جانا چاہتی کیوں کہ میں محفوظ ہوں اور میری جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے ، اپنی مرضی سے نکاح کیا ، خاوند کے ساتھ خوش ہوں۔ لڑکی کے بیان کی روشنی میں عدالت نے حکم میں کہا کہ لڑکی جہاں جانا چاہتی ہے، جا سکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.