کوئٹہ ,خالی اسامیوں پربھرتیوں کیلئے وزیراعلیٰ سے ملکر جامع پالیسی بنائیں گے،ظہور بلیدی
کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا کوئٹہ کی خالی آسامیوں پر تعینات دیگر اضلاع کے افراد کی واپسی کا مطالبہ، صوبائی وزیر ظہور بلیدی کا بھرتیوں کے لئے وزیراعلیٰ سے ملکر جامع پالیسی بنانے کا اعلان، ڈپٹی اسپیکر نے گیس پریشر کے مسئلے پر حکومت اور اپوزیشن ارکان کو اسلام آباد جاکر متعلقہ حکام سے ملاقات کرنے کی رولنگ دے دی،
- Advertisement -
جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پونے دو گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا جلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن نصراللہ زیرئے نے 20جنوری کو لاہور میں دھماکے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات میں مقیم اور مختلف مقامات پر کام کرنے والے پشتون بلوچ طلباءسمیت دیگر افراد کوگرفتار کرنے اور تھانوں میں منتقل کرنے پر ایوان کی توجہ مبذول کرائی
اور مطالبہ کیا کہ وزیرداخلہ پنجاب حکومت سے اس معاملے پر بات کریں انہوں نے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماءآفاق احمد کے پشتونوں کے خلاف دیئے گئے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اس بیان پر معافی مانگیں۔انہوں نے محکمہ سی ٹی ڈی میں اعلان کی گئی سو لہ سو اسامیوں میں بھرتی کے لئے قدکی شرط پانچ فٹ رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی میں بھی یہ رعایت دی گئی ہے لہٰذا سی ٹی ڈی میں بھی پانچ فٹ پانچ انچ کی بجائے قد کی شرط پانچ فٹ رکھی جائے۔
[…] (مسائل نیوز)سندھ کے سرکاری اداروں میں 50 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریری ٹیسٹ شروع ہو گئے، جو 21جنوری تک جاری رہیں […]