MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان اسمبلیاں توڑدیتے تو اس وقت الیکشن مہم چل رہی ہوتی،اعتزاز احسن

1 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے وزیر اعلٰی سے متعلق گورنرپنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی تھا،اس طرح تو کوئی بھی حکومت نہیں بچے گی۔عمران خان اگر لانگ مارچ کے اختتام پر اسمبلیاں توڑتے تو اس وقت الیکشن مہم چل رہی ہوتی۔ اعتزازاحسن نے ہم نیوز کے پروگرام ’’صبح سے آگے ‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بحث چل رہی ہے اسمبلیاں توڑیں،ادھر کھلے آسمان تلے سیلاب متاثرین مشکلات کا شکار ہیں۔
ملکی صورتحال سے متعلق فکر مند ہوں۔بتایا جا رہا ہے جو خیمے آئے ہیں ان کو جلسوں میں استعمال کیاجارہاہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور عمران خان سیلاب متاثرین کے پاس جائیں،حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہیے،یہ لوگ کیا کر رہے ہیں۔
عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے بہت وقت دیا۔عمران خان نے وقت دیا تو انہوں نے اس کو روکنے کے لیے حکمت عملی اپنائی،ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر آگئی ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں اعتزاز احسن نے کہا کہ اسمبلی اجلاس نہ بلانے پر وزیراعلیٰ کیخلاف ایکشن نہیں بنتا تھا،اگراسپیکراجلاس نہیں بلاتا تو پھراسپیکرکو پکڑیں ان کیخلاف عدالت جائیں،گورنر کے قصوروار اسپیکر ہیں وزیراعلیٰ نہیں ہیں۔ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے مناسب ٹائم نہیں دیا تھا، اگر اسپیکر اجلاس نہیں بلاتا تو دیکھنا ہوگا کہ قصور کس کا ہے؟۔
اگراسپیکراجلاس نہیں بلاتا تو پھراسپیکرکو پکڑیں ان کیخلاف عدالت جائیں۔ جبکہ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ ہماری خواتین ممبران نے عمران خان سے ملاقات کی اور بتایا کہ انہیں پیپلزپارٹی کی طرف سے پیسوں کی آفر کی گئی ہے، ایم پی ایز کو 5، 5 کروڑ کی آفر کی گئی، ارکان کی جانب سے آفرز کو ٹھکرانے پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں، پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ پرسندھ کے عوام کو سوچنا چاہیے ۔ لاہور اور ملتان میں ایم پی ایز کو کچھ فونز گئے ہیں کہ آپ اعتما د کے ووٹ کے روز غائب رہیں گے، امید ہے کہ اعلیٰ ترین سطح پر اس کا نوٹس لیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لیے ملک واپس آنا مشکل ہوچکا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.