MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاپتہ افراد مشترکہ مسئلہ، سیاست اور جدوجہد میں حقیقت پسندی ضروری ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

0 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے جمعہ کے روز مسنگ فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین ماما قدیر بلوچ اور وائس چیئرمین نصراللہ بنگلزئی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی اور دس دسمبر کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ بی ایس او پیار کے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ نیاز بلوچ علی احمد لانگو ریاض زہری غفار قمبرانی انیل غوری نعیم بنگلزئی سمیت پارٹی رہنما موجود تھے۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے واضع کی کہ نیشنل پارٹی کانفرنس میں بھرپور انداز میں شریک ہوگی۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے طویل کھٹن اور صبر آزما جدوجہد کو سراہتے ہوئے لاپتہ افراد کے مسئلے کو مشترکہ انسانی مسئلہ قرار دیا اور واضع کیا کہ سیاست اور جدوجہد میں حقیقت پسندی لازمی امر ہے ہمیں چاہیے کہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیئے اپنے نوجوانوں کو جدید علوم اور دانش سے آراستہ کریں ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے روز اول سے لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی المیہ قرار دیا ہے نیشنل پارٹی کو اس امر کا اندازہ ہے لاپتہ افراد کے لواحقین کن مشکلات سے دوچار اذیت کی زندگی گزار رہے ہیں سیاست سے ہٹ کر اس مسئلے کو قومی انسانی اور مشترکہ مسئلہ تصور کرتے ہوئے اس کے حل کے لیئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا چاہیے۔بی کے مقام پر پہنچے۔جہاں پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کیخلاف کچھ ناکام سیاست دان اور ان کے ایجنٹ پروپنگنڈا کررہے ہیں۔عمران خان اپنے اقتدادکو بچانے کیلئے فوج کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتیتھے۔لیکن آج اسے اقتدار سے دھکے مار کر نکالا گیا تو فوج اور آئی ایس آئی پر الزامات لگانے پر اتر آئیں۔بلوچستان میں قوم پرست مسنگ پرسنز کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔بلوچستان میں کوئی بھی مسنگ پرسن نہیں ہیں جن کے نام دیئے گئے ہیں ان میں زیادہ تر دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہو کر ملک اور صوبے میں دہشت گردی، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور میں نوشکی میں اور آواران میں ایف سی کے کیمپوں میں حملوں کے دوران جو بھی دہشت گرد مارے گئے ان سب کا نام بھی مسنگ پرسنز کے لیسٹ میں شامل تھے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.