MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں بغیر این او سی چینی کی نقل و حمل پر مکمل پابندی

0 18

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نصیرآباد (مسائل نیوز) حکومتِ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صنعت و تجارت نے صوبے میں بغیر این او سی کے چینی کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے تمام متعلقہ اداروں کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض چینی ڈیلرز مروجہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چینی بلوچستان منتقل کر رہے ہیں، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ دوسرے صوبوں سے چینی کی آمد و رفت پر کڑی نگرانی رکھی جائے اور محکمہ صنعت و تجارت حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ درست این او سی کے بغیر کسی گاڑی کو صوبے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکار چینی سے لدی گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کریں تاکہ اسمگلنگ اور غیر قانونی سپلائی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو بھی تحریری ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ضلع جعفرآباد کی تمام چیک پوسٹوں پر موجود اہلکاروں کو سختی سے پابند کیا جائے کہ وہ محکمہ صنعت و تجارت کے این او سی کے بغیر کسی بھی گاڑی کو بلوچستان میں داخل نہ ہونے دیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انتظامیہ نے اس معاملے کو انتہائی سنجیدہ اور ہنگامی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے تمام اداروں کو مکمل تعاون اور بروقت رپورٹنگ کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد ہر صورت ممکن بنایا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.