MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فتنۂ خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

0 17

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فتنۂ خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے جوانوں نے مادرِ وطن کے تحفظ اور امن و استحکام کے لیے لازوال مثال قائم کی ہے۔ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت اور عوام دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاک افواج، رینجرز، پولیس اور لیویز فورس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور فتنۂ خوارج کے خاتمے تک یہ جنگ بھرپور عزم و حوصلے کے ساتھ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کے عزم و بہادری نے وطن دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.