MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ماہرہ خان اپنی بہو کو کون سا خاص تحفہ دینے والی ہیں؟ جواب نے مداحوں کو حیران کر دیا

0 23

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شادی کی “دعائے خیر” کا جوڑا مستقبل میں اپنی بہو کو دیں گی۔

سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ اپنی شادی کی تقریبات اور ملبوسات کے بارے میں گفتگو کر رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوا تھا، جو اُن کی والدہ کی خواہش پر گھر میں منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں معروف شاعرہ زہرہ نگاہ نے دعا کروائی تھی۔

- Advertisement -

اداکارہ کے مطابق، “دعائے خیر کی تقریب میرے لیے بہت خاص تھی۔ میرا لباس ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں تیار کیا تھا۔ میں نے اس کے ساتھ ہلکا میک اپ، پھولوں کے گہنے اور چوٹی باندھی تھی۔”

ماہرہ خان نے مزید کہا، “یہ جوڑا میرے دل کے بہت قریب ہے، اور میں چاہتی ہوں کہ جب میرا بیٹا شادی کرے تو یہ جوڑا میں اپنی بہو کو دوں، تاکہ وہ جانے کہ اس لباس میں کتنی محبت اور جذبات شامل ہیں۔”

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی، جبکہ پہلی شادی سے اُن کا ایک بیٹا اذلان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.