MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ،کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر

1 782

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی (مسائل نیوز)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اتوار کو ہوئے پاک بھارت میچ میں ویرات کوہلی نے اپنے کرکٹ کیرئیر کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 53 گیندوں پر 82 رنز اسکور کیے اور ناقابلِ شکست رہے۔شعیب اختر نے میچ کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر اس حوالے سے بات چیت کی اور ویرات کو کنگ قرار دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔سابق فاسٹ بولر نے کہا ‘میں چاہتا ہوں ویرات اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہوجائے کیونکہ مجھے ایسا لگ رہا ہے وہ اپنی ساری قوت ٹی ٹوئنٹی میں لگا رہا ہے جب کہ اسے ون ڈے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے’۔انہوں نے کہا ‘جس طرح کی اننگز ویرات نے پاکستان کے خلاف کھیلی وہ ایسی ہی اننگز کھیل کے ون ڈے کرکٹ میں 300 رنز بناسکتا تھا، اس لیے میں چاہوں گا اسے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہوجانا چاہیے’۔اس کے علاوہ شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت میچ کے بعد ہی ورلڈ کپ شروع ہوا ہے، اس کے پہلے پتا نہیں کیا چل رہا تھا، پاکستان نے بہترین کوشش کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] خیز فتح میں اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلنے والے ویرات کوہلی نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ انہیں اب تک کے عظیم ترین […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.