MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن کمیشن کے قانونی ماہرین نے عمران خان کو انتخابات کیلئے اہل قرار دیدیا

1 340

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)الیکشن کمیشن کے قانونی ماہرین نے عمران خان کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دیدیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے قانونی ونگ نے توشہ خانہ نا اہلی کیس کا جائزہ لینے کے بعد عمران خان کو انتخابات کے لیے اہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریجنل الیکشن کمشنر کرم ایجنسی کو عمران خان کے حصہ لینے سے متعلق آگاہ کر دیا۔ ریجنل الیکشن کمشنر نے توشہ خانہ نااہلی فیصلے کی روشنی میں عمران خان کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق قانونی رائے مانگی تھی۔ذرائع کے مطابق قانونی ونگ نے جواب دیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون پی کی روشنی میں صرف موجودہ سیٹ سے نااہل ہوئے، عمران خان اس فیصلے کی روشنی میں کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز آئینی و قانونی ٹیم سے رائے طلب کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 10 نومبر کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.