MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کو دوبارہ بلندی پر لے جائیں گے، اسحاق ڈار

1 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو دوبارہ اسی بلندی پر لے جائیں گے جس پر نواز شریف کے دور حکومت میں تھا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار منگل کو سینیٹر کا حلف اٹھائیں گے،بدھ کو بطور وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ جس دفتر سے میں میڈیکل کیلئے آیا تھا اللہ تعالیٰ مجھے اسی دفتر میں واپس بلارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ایسی پوزیشن پر لے گئے تھے کہ جہاں ہم دنیا کی 18 ویں معیشت بننے جارہے تھے، خدا مجھے توفیق دے تو پاکستان کو دوبارہ اسی بلندی پر لے جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پوری کوشش کروں گا پاکستان کو معاشی بھنور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.