بابر اعظم اور رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
لاہور (مسائل نیوز) پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بابر اور رضوان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں 2 ہزار پارٹنرشپ رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔ پاکستانی اوپننگ پیئر نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میں انجام دیا۔
بابر اور رضوان کے درمیان اب تک 38 اننگز میں 56.75 کی اوسط سے 2043 رنز شراکت میں بن چکے ہیں، دونوں کے درمیان ففٹی یا اس سے زائد شراکتیں 14 مرتبہ بنی ہیں۔