MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں خواتین کا کھیلوں کی جانب راغب ہوناخوش آئندہ ہے صوبے کے خواتین کسی سے کم نہیں،محمد اسحاق جمالی

2 392

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)محکمہ کھیل کے زیراہتمام ڈائمنڈ جوبلی چیف منسٹر بلوچستان سپورٹس فیسٹول ویمن فٹسال ٹورنامنٹ کا افتتاح سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمداسحاق جمالی نے کیا، پہلے دن 8 ٹیموں کے مد مقابل 4 میچز کھیلے گئےتفصیلات کےمطابق محکمہ کھیل کے زیراہتمام ڈائمنڈ جوبلی چیف منسٹر بلوچستان سپورٹس فیسٹول کامیابی کے ساتھ جاری ہے سپورٹس فیسٹول میں شامل ویمن فٹسال ٹورنامنٹ کا افتتاح سیکرٹری کھیل و امورنوجوانان محمد اسحاق جمالی نے فٹبال کو کک لگاکر کیا،جس کے بعد مہمان خاص کاتعارف

- Advertisement -

ٹیموں کےکھلاڑیوں سے کرایاگیااس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر آیکٹیوٹیز محمد آصف لانگوو دیگر موجود تھےاس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب میں سیکرٹری کھیل و امورنوجوانان محمد اسحاق جمالی نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کا کھیلوں کی جانب راغب ہوناخوش آئندہ ہے صوبے کے خواتین کسی سے کم نہیں دیگرشعبوں کی طرح کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کالوہامنوارہے ہیں یہاں مردوں کے برابرخواتین کوبھی کھیلوں کی سہولیات اورمواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائنگے تاکہ خواتین کھلاڑیوں کی حواصلہ افزائی ہو اور مزید خواتین بھی کھیلوں میں حصہ لے

کیونکہ کھیلوں کے ذریعے کھلاڑیوں میں عمدہ اوصاف پیدا ہوتے ہیں کھیلوں کو فروغ دے کر کھلاڑیوں کی صلاحتیں اجاگر ہوسکتی ہیں نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر بلوچستان حکومت محکمہ کھیل کا مشن ہے کھیلوں کی ایونٹس کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے لارہے ہیں،کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر ہوتے ہیں نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہیے آخر میں سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی کو سونئیر پیش کیا گیا،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمداسحاق جمالی سے بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر صادق خان اچکزئی […]

  2. […] (مسائل نیوز) پاکستان خواتین کی فٹ بال ٹیم 2022ء کے SAFF ویمنز چیمپئن شپ میں مالدیپ کے خلاف اپنی 7-0 کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.