MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گوادر فری زون میں ای کسٹم کلیئرنس سسٹم ”ویب بیسڈ ون کسٹم“ نصب

0 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تجارتی سرگرمیوں کو اسٹریٹجک فروغ دینے کیلئے گوادر فری زون میں ای کسٹم کلیئرنس سسٹم ”ویب بیسڈ ون کسٹم“(WeBOC) نصب کر دیا گیا، یہ گوادر پورٹ فری زون کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے، یہ ساؤتھ فری زون (فیز I) اور نارتھ فری زون (فیز II) پر مشتمل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اب گوادر فری زون میں پہلے سے رجسٹرڈ یا رجسٹر ہونے والی تمام غیر ملکی اور مقامی کمپنیاں اپنے کاروبار میں غیرمعمولی ترقی کا مشاہدہ کریں گی جو پیپر لیس، انتہائی تیز رفتار، کم لاگت اور شفاف عمل اور طریقہ کار سے لطف اندوز ہوں گی، یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک محرک ہوگا جو ہمیشہ گوادر فری زون میں ای کسٹم فعالیت کو فعال کرنے کے لیے کہتے ہیں، اس شرط کو پورا کرنے کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری کے آنے کا قوی امکان ہے جس کی موجودہ صورتحال میں پاکستانی معیشت کے لیے جدوجہد کی اشد ضرورت ہے۔گوادر پرو کے مطابق گیم چینجنگ ای?انیشی ایٹو کا مقصد گوادر فری زون میں کمپنیوں کو گوادر پورٹ، کسٹم، این ایل سی، ایف بی آر، بینکنگ چینلز اور دیگر اداروں کے ساتھ مربوط ہونے میں سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ کارکردگی میں اضافہ ہو اور مختلف محکموں میں پروسیسنگ میں لگنے والے وقت کو کم کیا جا سکے۔ گوادر فری زون میں ”ویب بیسڈ ون کسٹم پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے تحت زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے متعلق تمام تجارتی طریقہ کار اور لاجسٹک سروسز کے آٹومیشن، معیاری اور ہم آہنگی میں مدد کرے گا۔ چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے عہدیدار نے کہا کہ فری زون کے سرمایہ کاروں اور آپریٹرز نے گوادر فری زون کی پیشرفت کو ایک اہم لمحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا یہ کنسائنمنٹ پروسیسنگ کی کارکردگی میں اضافہ کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے چیئرمین نصیر خان کاشانی نے کہا کہ گوادر فری زون میں تجارتی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں، اس لیے ای کسٹم کا ایک متحرک نظام قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ پوری دستی کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.