MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

25دن کے لیے عمرہ صرف حجاج کرام تک محدود کر دیا گیا

1 373

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض(مسائل نیوز)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ کے مناسک صرف عازمین حج ہی ادا کرسکیں گے۔ صرف عمرہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں وزارت حج نے عندیہ دیا کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے ریزرویشن دوبارہ عمرہ ایپ کے ذریعے 20 ذی الحجہ 1443ھ بروز منگل ممکن ہوگی۔بیان میں کہا گیا کہ اس مدت کے دوران عمرہ کے مناسک کو صرف حجاج تک محدود رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج آرام وراحت کے ساتھ فریضہ حج ادا کرسکیں۔مسجد حرام میں معاون جنرل صدر ڈاکٹر سعد بن محمد نے حج سیزن 1443ھ کی اہم ترین تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ۔انہوں نے مسجد حرام کے ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کے دوران مسجد الحرام کے سروس سسٹم کے لیے متعدد پروگراموں اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے حج کے موقع پرمختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی، تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ تاکہ مملکت کی قیادت کی کوشش اور خواہش پرضیوف الرحمان فریضہ حج کی ادائی کرسکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز )شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ جدہ کا حجاج کرام کو ائیر پورٹ سے بغیر کرائے کے شٹل سروس کی سہولت دینے کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.