MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا اقتدارسے ہٹنا پاکستانی جمہوریت میں سنگ میل ہے، بلاول بھٹو

1 377

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اقتدار سے ہٹنا پاکستان میں جمہوریت کے لئے سنگ میل ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں برطانوی خبرایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ مہینے عمران خان کا اقتدار سے الگ ہونا پاکستانی جمہوریت میں سنگ میل ہے۔ پاکستان میں وزرا اعظم کوغیرجمہوری طریقے سے ہٹانے کی تاریخ ہے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے امریکی مداخلت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جمہوری عمل کے ذریعے ہٹائے جانے کے بعد انتہائی پوزیشن لیتے ہوئے امریکا مخالف جذبات کو ابھارنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بطوروزیرخارجہ میری توجہ دنیا بھرمیں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو درپیش چیلنجز پرمرکوز ہے۔ پڑوسی ممالک اورمغرب سے باہمی تعاون کے ذریعے ہی پاکستان کو آگے لے کرجایا جاسکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی سیکورٹی کے بارے میں خوفزدہ نہیں ہوتے کیونکہ اگرآپ سیاست میں ہیں تو آپ کو خوف کواپنے دل سے نکالنا ہوگا۔آئندہ انتخابات میں حصہ لوں گا اورپاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنانے کی کوشش کروں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سمتبر میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.