MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف الیکشن کمیشن افس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

0 282

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کویٹہ(مسائل نیوز) پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف الیکشن کمیشن افس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھیں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو الیکشن کمیشن کے دفتر جانے نہیں دیا گیا پی ٹی آئی نے روڈ بلاک کرکے مظاہرہ کیا
مظاہرے سے عبدالباری بڑیچ، منورہ منیر بلوچ، محمد آصف ترین، داود شاہ کاکڑ، میر علی اغا، یحیح خان کاکڑ، جمعہ خلجی، نیاز ملاخیل، حاجی گل خان، برات خلجی، عزیز کاکڑ اور دیگر نے خطاب کیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے باری بڑ یچ، محمد آصف ترین نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پاکستان متنازعہ اور جانبدار ھے اسے فوری طور پر استعفی دینا چاہیے ہیں پی ٹی آئی نے منحرف اراکین کی فہرست بھجوائی لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی تمام پارٹیوں کی فارن فنڈنگ کیسیز موجود لیکن وہ صرف تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں مصروف عمل ھے کیونکہ وہ کسی اور کی زبان بول رھے ہیں اگر چیف الیکشن کمشنر پاکستان نے استعفی نہیں دیا تو پی ٹی آئی کے کارکنوں کے علاوہ پوری قوم انکا احتساب کریں گی بعدازاں مظاہرہ احتجاجی مظاہرہ پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.