MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

درس و تدریس سے وابستہ چائنیز اساتذہ کو نشانہ بنانا قابل افسوس ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ۔(مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کراچی یونیورسٹی کیمپس کے باہر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے ایک بار پھر ملک کی سلامتی اور امن پر وار کیا ہے انہوں نے کہا کہ درس و تدریس سے وابستہ چائنیز اساتذہ کو نشانہ بنانا قابل افسوس ہے وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہو? دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.