شاہین آفریدی کو بمراہ پر سبقت حاصل ہے، عاقب جاوید کا بڑا بیان سامنے آگیا
لاہور (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے جسپریت بمراہ اور شاہین شاہ آفریدی کا موازنہ کرتے ہوئے بڑا بیان دے ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور بمرا کے پاس یارکر کرنے کی بہترین مہارت موجود ہے تاہم میرے خیال میں شاہین کو بھارتی فاسٹ بولر پر برتری حاصل ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا گراف تیزی سے اوپر کی طرف آرہا ہے جب کہ بمرا مستحکم ہیں، شاہین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس میں خطرناک بنتے جارہے ہیں جب کہ حارث رؤف، شاداب خان کے باعث پاکستان کرکٹ عروج پر پہنچ رہی ہے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ حارث رؤف نے گزشتہ چند سالوں میں جس طرح سے باؤلنگ کی ہے، ان کی اوسط باؤلنگ کی رفتار دنیا میں سب سے تیز ہے اور جس طرح سے وہ جارحانہ مزاج اپناتے ہیں وہ اصل فاسٹ بولر کی نشانی ہے تاہم بمراہ ایسے نہیں کرتے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ بمرا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23ء سائیکل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر ہیں تاہم دونوں میں محض 3 وکٹوں کا فرق ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2021ء کے لیے سر گارفیلڈ کی سوبرز ٹرافی جیتنے کے بعد شاہین کا نام ایک قدم آگے بڑھا ہے۔
[…] (مسائل نیوز) پاکستان کے سابق تیز گیند باز عاقب جاوید کے خیال میں تجربہ کار بلے باز شعیب ملک اب بھی مینز ان […]
[…] لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ […]
[…] (مسائل نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لندن میں […]