MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دعا زہرہ نے ویڈیو بیان بھی جاری کردیا ٗ تہلکہ خیز انکشافات

0 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)دعا زہرہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ’میں اپنی مرضی سے اپنے گھر سے آئی ہوں، میرے گھر والے زبردستی میری شادی کسی اور سے کرانا چاہ رہے تھے، وہ مجھے مارتے تھے، جس پر میں راضی نہیں ہوئی، اپنی مرضی سے آئی ہوں کسی نے اغوا نہیں کیا جب کہ گھر سے کوئی قیمتی سامان نہیں لائی، گھر والے میری عمر غلط بتارہے ہیں، میری عمر 18 سال ہے، اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے کورٹ میرج کی ہے، کوئی زبردستی نہیں ہوئی لہٰذا مجھے تنگ نہ کیاجائے، اپنے گھر میں شوہر کے ساتھھ

- Advertisement -

بہت خوش ہوں‘۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ دعا کے شوہر ظہیر کے بارے میں اب تک تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور پولیس کےمطابق دونوں سے تفتیش جاری ہے کہ ان دونوں کا تعلق کس طرح بنا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ ظہیر پاکپتن میں جس زمیندار کے گھر دعا کو لے کر ٹھہرا تھا وہ اس کا دور کا چچا ہے۔اس کے علاوہ دعا زہرہ اور ظہیر نے مقامی عدالت میں ہراسمنٹ پٹیشن بھی دائرکی، ان کا نکاح 17 اپریل کو ہوا جب کہ پٹیشن 19 اپریل کو دائر کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.