MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی عرب نے ادھار تیل کی سہولت 8 ماہ میں ہی ختم کر دی ، عرب امارات منہ نہیں لگا رہا، شدیدمعاشی بحران دروازے پر آ گیا : شیخ رشید

1 276

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ادھار تیل کی سہولت 8 ماہ میں ہی ختم کر دی ، عرب امارات منہ نہیں لگا رہا، شدیدمعاشی بحران دروازے پر آ گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انگریز نے 1940میں مینار پاکستان پر پابندی نہیں لگائی مگر اُن کے ایجنٹوں نے نہ صرف کینٹینر لگائے بلکہ راستے تک سیل کر دیئے۔لوگ رکاوٹوں کے باوجود میلوں سفر کر کے جلسہ گاہ پہنچے۔ ہماری لڑائی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ملک کا خزانہ لوٹ کر ملک سے باہر لے کر جانے والوں کے خلاف ہے ، آٹے کے لیے غریب زندگی موت کی لائن لگائے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جو کشمیر کی جدوجہد آزادی سے ناآشنا ہیں اُنہوں نے گلگت بلتستان کی پولیس پر صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی، مینار پاکستان کا جلسہ ناکام کرنے کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کیا۔ انٹرنیٹ بند کیا اور گرفتاریاں کیں، اصل خوف عمران خان کی مقبولیت ہے، باقی سب بہانے ہیں۔ آئی ایم ایف تو کیا جینوا ڈونر کانفرنس سے بھی کچھ نہیں مل رہا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ادھار تیل کی سہولت 8 ماہ میں ہی ختم کر دی ہے، عرب امارات منہ نہیں لگا رہا۔ شدیدمعاشی بحران دروازے پر آ گیا ہے۔ جو یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم سب ٹھیک کر لیں گے وہ خانہ جنگی کی طرف ملک کو لے کر جا رہے ہیں۔ ملک نے آئین کے ساتھ چلنا ہے یا بدمعاشوں کے ساتھ، اس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے، کل میں سپریم کورٹ پیش ہوں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم اداروں کے ساتھ الیکشن کی تاریخ پر صلح […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.