MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی بارکھان میں دھماکے کی مذمت

3 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیرداخلہ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورغم کااظہارکیا ہے اورواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

- Advertisement -

رانا ثناا للہ نے کہاہے کہ دہشت گرد بلوچستان میں امن اور ترقی کے دشمن ہیں،دہشتگرداپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان نے بارکھان میں دھماکے کی متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ، وزیراعلیٰ بلوچستان کاکہناتھا کہ بے گناہ، معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں،دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بدامنی پیدا کررہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، دہشتگردی کیخلاف مزید موثر حکمت عملی اپنائی جائیگی ، دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سکیورٹی پلان کاازسر نوجائزہ لیا جائے ،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

جبکہ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے بارکھان دھماکے کی مذمت اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اتحادواتفاق سے دشمن کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پر […]

  2. […] گوادر (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کا […]

  3. […] (مسائل نیوز)وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بالاخر گرفتار ہو ہی جانا ہے، […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.