’والد میری وجہ سے خوش، اپنی ٹیم کیلئے افسردہ ہوں گے ‘
اسلام آباد(مسائل نیوز)جارحانہ بلے باز اعظم خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ والد میری اننگز دیکھ کر خوش جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ہار پر افسردہ بھی ہوں گے ۔ گزشتہ ایک اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹر کے میچ کی اختتامی تقریب سے اعظم خان کا کہنا تھا کہ ایک سٹار کھلاڑی کا بیٹا ہونے کی وجہ سے مجھ پر بہت دباؤ ہوتا ہے لیکن میں نے پہلی گیند سے ہی اپنی سوچ کو مثبت رکھا جس کی وجہ سے ایک اچھی بلے بازی کرنے میں کامیاب رہا ۔