راولپنڈی (ویب ڈیسک)وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ”مکھی کی طرح عمران خان کو نکال پھینکنے “کے بیان کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سڑکوں پر آ گیا تو واقعی بہت خطرناک ہوگا، اپوزیشن پیچھے نہ ہٹے ، 23 مارچ کو سڑکیں بند ہوں گی اپوزیشن ذلیل وخوار ہو گی ‘ساڑھے تین سال میں کسی بل پر اپوزیشن حکومت کو شکست نہیں دے سکی ہے،
- Advertisement -
یہ لوگ سیاسی شکست کھائیں گے،عمران خان ایماندار آدمی ہیں، ان کے اور اسٹیبلشمنٹ کے بہت اچھے تعلقات ہیں،اپوزیشن کو پتہ لگ جائیگا ،3 مارچ کو وزیراعظم چین جارہے ہیں، اچھے نتائج نکلیں گے،ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ پر فواد چوہدری تفصیلی جواب دیں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ 23 مارچ حساس دن ہے، اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسلام آباد کیا کرنے آرہے ہیں؟ کیا ایجنڈا ہے؟انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کوسڑکیں بند ہونگی،
اپوزیشن اپنا شوق پورا کرلے، ممکن ہے کہ 23 مارچ کو موبائل فون سروس بھی بند ہو، اسلامی دنیا کے سینکڑوں وزرائے خارجہ اسلام آباد آرہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن 23 مارچ کو آئے، اس کو سیاسی شکست اور ذلت نصیب ہوگی،یہ 23 مارچ کو اسلام آباد آئیں ہم کوئی مسئلہ پیدا نہیں کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں کسی بل پر اپوزیشن حکومت کو شکست نہیں دے سکی ہے،