MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونونگم کو بھارت کے چوتھے بڑے اعزاز پدماشری سے نوازدیا گیا

0 416

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک ) معروف بالی ووڈ گلوکار سونو نگم کو بھارت کے چوتھے بڑے اعزاز پدماشری سے نوازا گیا ہے۔سونو نگم کو آرٹ کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں بھارت کے چوتھے سب سے بڑے سول اعزاز پدماشری سے نوازا گیا ہے۔

- Advertisement -

گلوکار نے پدماشری ایوارڈ اپنی والدہ کے نام کردیا۔ اعزاز ملنے کے بعد سونو نگم نے ردعمل دیتے ہوئے بھارتی حکومت کا شکریہ اداکیا اور اس اعزاز کو اپنی والدہ کے نام کرتے ہوئے کہا کاش وہ اس وقت یہاں ہوتیں تو بہت زیادہ روتیں۔

واضح رہے کہ سونو نگم بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ہیں جن کے کریڈٹ پر کئی مقبول گانے ہیں۔ انہیں 2003 میں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.