MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا؛ شاہد آفریدی پی ایس ایل کے ابتدائی میچز سے باہر

1 639

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگا ہے، ممتاز آل راو نڈر شاہد آفریدی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ابتدائی میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔آل راو نڈر شاہد خان آفریدی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچز سے باہر ہوگئے، وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں،

- Advertisement -

آل راو نڈر ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے، انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنی تھی۔ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کی قریبی عزیزہ کا بھی انتقال ہوگیا ہے، وہ مرحومہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے،

بعد ازاں شاہد آفریدی اسپتال سے ضروری چیک اپ بھی کروائیں گے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کو گزشتہ شب نیشنل اسٹیڈیم میں دوران پریکٹس کمر میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، لیگ میں شرکت کے لیے دوبارہ واپس آنے کے بعد ان کو سہ روزہ آئسولیشن مکمل کرنا ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) ہفتہ کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی پریس کانفرنس میں شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.