سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کا شاہد آفریدی کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے شاہد آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ایک ٹوئٹ میں محمد وسیم نے عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کیلئے دعا کی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا جس کے مطابق عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے ، عبد الرزاق، رائوافتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔
[…] نیوز)شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیے جانے پر دانش […]
[…] (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے سابق کپتان شعیب ملک اور فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم […]