MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تین سال کیلئے جماعت اسلامی کا صوبائی جنرل سیکرٹری حق دوتحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ مقرر

4 321

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( ویب ڈیسک) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے ذمہ داران وشوریٰ اراکین کی مشاورت سے حق دو تحریک کے قائد عالم دین حضرت مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو2021تا2024تین سال کیلئے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مقررکر دیا ہے

- Advertisement -

اورزاہدا ختر بلوچ ،عالم دین مولاناعبدالکبیر شاکر ،دانشور ڈاکٹرعطاءالرحمان ، بشیرا حمدماندائی،عالم دین مولانا حافظ محمد اسماعیل مینگل ، قبائلی سیاسی رہنما میر محمد عاصم سنجرانی کو اگلے تین سال کیلئے صوبائی نائب امراءمقررکردیے ہیں انہوں نے دوروزہ صوبائی مجلس شوریٰ اجلاس میں ذمہ داری کا حلف اُٹھالیا

جبکہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز وشعبہ جات کے ذمہ داران کا تقرر بعدمیں مشاورت سے کیا جائیگاامیر صوبہ مولاناعبدالحق ہاشمی نے ذمہ داران کی کامیابی واستقامت کیلئے خصوصی دعاکی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.