MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فتنہ الہندوستان اور انکے سہولت کاروں کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا: محسن نقوی

0 81

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےبنوں میں 22 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا ہے ۔

- Advertisement -

ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ۔خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے ناسور خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں لائق تحسین ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم کی حمایت سے پاکستان سے فتنہ الہندوستان کے ناپاک وجود کا مکمل صفایا کیا جا رہا ہے۔ فتنہ الہندوستان اور انکے سہولت کاروں کو کہیں بھی چھپنے نہیں دیا جائے گا۔ قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.