MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کے اہم رہنما اشتہاری قرار

0 78

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

- Advertisement -

سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

شبلی فراز کو مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ سابق وزیر قانون راجہ بشارت اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی، تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.