عوام کیلئے خوشخبری! آئی فون 17 پرو میکس کا پی ٹی اے ٹیکس قسطوں میں ادا کرنے کا طریقہ اور تمام تفصیلات
اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان میں بینک الفلاح نے اپنے ای کامرس پلیٹ فارم الفا مال کے ذریعے آئی فون 17 پرو میکس کے صارفین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت صارفین پی ٹی اے ٹیکس ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے آسان ماہانہ اقساط میں ادا کر سکیں گے۔
الفا مال کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق صارفین 3 سے 36 ماہ تک کی قسطوں میں پی ٹی اے ٹیکس ادا کر سکیں گے۔
ماہانہ قسط کی ابتدائی رقم 10 ہزار 825 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تین اور چھ ماہ کی قسطوں کے منصوبے سود سے پاک ہیں، جبکہ طویل مدت کی اقساط (9 سے 36 ماہ) پر معمولی سا 2.5 فیصد منافع لاگو ہوگا۔
اگر صارف تین ماہ کا منصوبہ منتخب کرے تو ماہانہ قسط 75 ہزار 966 روپے ہوگی اور سود کی شرح صفر فیصد ہوگی۔ چھ ماہ کے منصوبے پر بھی سود کی شرح صفر فیصد ہے جبکہ ماہانہ قسط 37 ہزار 983 روپے ہوگی۔
- Advertisement -
نو ماہ کے منصوبے میں 2.5 فیصد منافع کے ساتھ ماہانہ قسط 29 ہزار 767 روپے ہوگی جبکہ 12 ماہ کے لیے بھی سود کی شرح 2.5 فیصد اور قسط 23 ہزار 438 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 24 ماہ کے منصوبے میں سود کی شرح 2.5 فیصد کے ساتھ قسط 13 ہزار 964 روپے اور 36 ماہ کے منصوبے میں قسط 10 ہزار 825 روپے ہوگی۔
یہ سہولت خاص طور پر ان صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگی جو درآمد شدہ آئی فونز کو پی ٹی اے کے تحت رجسٹر کرانا چاہتے ہیں مگر ایک ساتھ بھاری ٹیکس ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
درخواست دینے کے لیے صارفین کو الفا مال کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے فون کا آئی ایم ای آئی نمبر، نام اور قومی شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا، اس کے بعداب خریدیں، بعد میں ادا کریں کے آپشن کے ذریعے اپنی پسند کا ادائیگی پلان منتخب کیا جا سکتا ہے۔