اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے احتجاجاَ عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جونیئر ججز کی تعیناتی کے حق میں نہیں تھے، بطور وزیرقانون ووٹ دیا،اتحادی حکومت کا فیصلہ تھا جو انہوں نے تسلیم کیا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ذاتی طور پر نہیں بلکہ بطور وفاقی وزیر ووٹ دیا اور یہی استعفیٰ کی اصل وجہ ہے۔
ان ججز کی تعیناتیوں کے خلاف تھے لیکن حکومتی پالیسی پر مجبوراَ عمل کرنا پڑا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیر کے روز دیر رات اپنے عہدے سے اچانک استعفی دیا تھا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام ہاتھ سے لکھے گئے اپنے استعفی نامے میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ “ذاتی وجوہات” کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔
تارڑ نے استعفی دیتے ہوئے کہا کہ گوکہ بطور وزیر قانون اپنے ملک کی خدمت کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے تاہم “ذاتی وجوہات کی بنا پر میں بطور وفاقی وزیر اپنی ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔
- Advertisement -
“پاکستانی میڈیا میں وزیر قانون کے حوالے سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے ساتھ ساتھ کچھ ‘جونیئر ججوں‘ کے حق میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے بھی شدید دباؤ میں تھے، جنہیں سپریم کورٹ میں ترقی دی جا رہی تھی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اعظم نذیر تارڑ نے اگرچہ سپریم کورٹ کے ججوں کے طور پر ترقی کے لیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طرف سے منظور کردہ ناموں کی حکومتی ایما پر حمایت کی تھی تاہم وہ ان نامزدگیوں پرخوش نہیں تھے۔
حکومتی ذرائع دعویٰ کر رہے تھے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں وزیر قانون کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی ان کے استعفے کی وجہ بنے۔ استعفی دینے سے قبل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پرانہیں دکھ اور افسوس ہوا ہے۔جذباتی نعرے بازی کرنے والے حکومتی اقدامات اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے، ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔” اعظم نذیر تارڑ، عاصمہ جہانگیر کی برسی پر منعقد کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے جہاں کچھ شرکا نے فوج کے خلاف نعرے لگائے تھے۔
[…] روز وفاقی وزیر امور معاشیات ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر […]
[…] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نگران سیٹ اپ میں توسیع کا عندیہ دے دیا۔ دنیا نیوز کے […]