حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ زمینداروں کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے صوبائی حکومت پرعزم ہے،وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوسبزنجو نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ زمینداروں کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے صوبائی حکومت پرعز م ہے حکومت زمینداروں کو رعایتی نرخوں پر بیج اور کھاد فراہم کریگی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بلوچستان میں مون سون کی بارشوں اورسیلابی ریلوں سے زمینداروں کو بڑے پیمانے پرنقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔۔صوبائی حکومت نے زمینداروں کوسبسڈی قیمتوں پرگندم ، چنے ،، سرسوں ،رایا،سورج مکھی ، چارہ جات ،ڈی اے پی ، نائیٹروفاس کھاددینے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ آبپاشی کو جنگی بنیادوں پر نصیر آباد ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ واٹر چینلز ڈسٹری بیوٹریز اور نہروں کی بحالی کا ہدف دیا گیا ہے حکومتی اقدامات سے کسان اور زمیندار ربیع کی فصل سے قبل اپنی زرعی اراضی تیار کر سکیں گے ۔۔حکومت زرعی بحالی پلان کے تحت تمام وسائل فراہم کریگی مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اپنے زمینداروں اور کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی روں کو دوبارہ اپنی زمینوں اور فصلات کی تیاری کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
[…] شب جدہ اور مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش سے نظام زندگی جزوی طورپرمتاثر ہوا، روزنامہ جنگ میں […]