پاکستان انتہائی خطرناک صورتحال پر پہنچ گیا ہے، اسد عمر
کراچی(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی خطرناک صورتحال پر پہنچ گیا ہے،امپورٹڈ وزیر اعظم کو سمجھ نہیں آرہی کہ انہیں اس کرسی پر کیوں بٹھایا گیا ہے ،پہلے کہا گیا مہنگائی کے ذمہ دار اسحاق ڈار ہیں اور اب انہیں دوبارہ لایا جارہا ہے ۔ہفتہ کے روزسندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آج میری سندھ ہائی کورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں پیشی تھی جو عمران خان، فواد چودھری اور مجھ پر کیا گیا تھا۔
آج کل الیکشن کمیشن کے فیصلے قانون کی بندش میں نہیں ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت انتہائی خطرناک صورتحال پر پہنچ گیا ہے اور امپورٹڈ وزیر اعظم کو یہ نہی سمجھ آرہا کہ انہیں کیوں کرسی پر بٹھا دیا گیا۔
حکمران مہنگائی کو کم کرنے کے لیے آئے تھے لیکن یہ مہنگائی کی شرح کو 45 فیصد پر لے گئے۔اسد عمر نے کہا کہ ملک میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور بے روزگاری، دہشتگردی میں اضافہ ہو رہا ہے، جرائم بھی بڑھ رہے ہیں لیکن حکومت کی توجہ اپنے کرپشن کیسز ختم کروانا ہے اس لیے نیب ترامیم کی گئیں۔
- Advertisement -
یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کے کیسز ختم ہوتے جائیں اور مہنگائی بڑھتی جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کال دی ہے ،حکومت کے خلاف کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت پاکستان کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بڑے اجتماعات کیے جائیں گے،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔ تحریک تو مسلسل چل رہی ہے اور عمران خان کی کوشش تھی کہ افراتفری نہ پھیلے تاہم عوام کی بڑی طاقت ہمارے ساتھ ہے اور جہاں سیلاب نہیں آیا وہاں الیکشن ہونے تھے لیکن وہ بھی ملتوی کر دیئے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پہلے کہا گیا ہے کہ ملک میں ساری مہنگائی کے ذمہ دار اسحاق ڈار تھے اور اب انہیں دوبارہ لایا جارہا ہے ،اسحاق ڈار معیشت ٹھیک کرنے کے لیے نہیں بلکہ منی لانڈرنگ میں تیزی کے لیے لایا جا رہا ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو بغیر سوچے سمجھے دیا تھا، ملک میں مہنگائی کا جو پہلے خطرہ منڈلا رہا تھا اس میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، ملک کے مسائل کو سنبھالنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کہتی ہے کہ یہ لوگ مہنگائی ختم کرنے ا?ئے ہیں لیکن حکومت پچھلے 6 ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 16 فیصد سے 45 پر لے ا?ئی، مہنگائی میں اتنا زیادہ اضافہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا گیا، مہنگائی کی وجہ سے پاکستان میں فیکٹریاں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں، فیصل ا?باد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہورہی ہے، گاڑیاں بنانے کے کارخانے بند ہورہے ہیں اور ٹیلی فون اسمبلی کے پلانٹ بھی بند ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھاکہ مہنگائی کے ساتھ دہشت گردی کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، کراچی میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے لیکن حکومت کی توجہ صرف اپنے اربوں اور کھربوں روپے کے کرپشن کے کیسز ختم کرکے جان چھڑانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے نیب کے قانون میں ترمیم کے ساتھ این ا?راو ٹو لیا، ان کو لگتا ہے کہ ان کے سینکڑوں اربوں کے کیسز ختم ہوجائیں گے، ان کے کرپشن کی قیمت عوام مہنگے پیٹرول ، ڈیزل اور ہوش ربا بجلی کے بل کی شکل میں ادا کررہی ہے۔
[…] نیوز) اسد عمر کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے عمران خان کو سائفر دیر سے ملنے […]