کارٹون فلم سے متاثر ہو کر6 سالہ بچے نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا
قاہرہ(مسائل نیوز) مصر میں کارٹون فلم سے متاثر ہو کر کم عمر لڑکے نے اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔ عرب ذراع ابلاغ کے مطابق پولیس ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ واقعہ مصر کی کمشنری الحرم میں اس وقت پیش آیا جب بچوں میں کھیل کے دوران کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر6 سالہ بچے نے4سالہ بھائی کا گلا کاٹ دیا۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ جب لڑکے سے قتل کی وجہ دریافت کی تو اس نے روتے ہوئے کہا کہ کارٹون فلموں میں بھی یہی ہوتا ہے گلے پرچھری پھیرنے کے بعد وہ دوبارہ کھڑے ہوجاتے ہیں میں نے بھی یہی کیا مگر بھائی کھڑا نہیں ہوا۔ پولیس نے والدین اور پڑوسیوں سے بیان لینے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کرکے والدین اور بچے کورہا کر دیا۔