MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا

0 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 26 مئی کو سہہ پہر 4 بجے طلب کر لیا۔اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 دن کے تحت طلب کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث اس وقت سیاسی صورتحال شدت اختیار کر چکی ہے۔مختلف شہروں سے پی ٹی آئی رہنما قافلوں کی شکل میں لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔
کارکنان کی جانب سے رکاوٹیں عبور کرکے آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کی جانب سے کارکنان پر شیلنگ بھی کی گئی۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر پیش ہو کر بتائیں کیوں کارکنان کو غیر ضروری ہراساں کیا جارہا ہے ، ڈپٹی کمشنر کی پیشی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو وفاقی دارالحکومت سے پی ٹی آئی کے حراست میں لیے 70 افراد کو بانڈ لے کر چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر کسی کے خلاف کوئی کیس ہو تو اس عدالت کو کل بتائیں اور اس کر نظرثانی کریں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی کو بادی النظر میں آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مدثر نارو سمیت 5 لاپتہ افراد کو آئندہ سماعت پر بازیاب کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے اپنے ریماکرس میں کہا کہ کیا صدر مملکت اور گورنروں نے جبری گمشدگیوں کی سالانہ رپورٹس جمع کرائیں؟ سیکریٹری داخلہ 5لاپتہ افراد کو پیش کریں ورنہ موجودہ اور سابق وزرائے داخلہ کو طلب کریں گے ، مدثر نارو سمیت 5 لاپتہ افراد کو 17 جون تک بازیاب نہ کرنے کی صورت میں وزیر داخلہ پیش ہو کر بتائیں کیوں نہ موجودہ اور سابق وزرائے اعظم اور وزرائےداخلہ کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کریں۔
دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں لاپتہ افراد کا معاملہ جلد حل کرانے کی کوشش کروں گا، شمالی اور جنوبی بلوچستان کے بیانیے کو ترک کرکے مسائل کو حل کریں گے، اتفاق ویکجہتی سے دہشتگردی کو دوبارہ شکست دیں گے، خضدار کچلاک خونی سڑک کو خوشحالی کی سڑک بنائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.