MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہم پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا

0 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آسٹن(مسائل نیوز) ہم پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں، امریکی سفیر نہ صرف حکومتی شخصیات بلکہ اپوزیشن،بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملتے ہیں، نیڈپرائس- تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے پاکستانی پارٹنرز سے مل کر کام جاری رکھےگا۔

- Advertisement -

واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے نیڈپرائس نے پاکستان میں امریکی سفیرکی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کے بارے میں ٹھوس بیان دینے سے گریز کیا مگر کہا کہ امریکی سفیر نہ صرف حکومتی شخصیات بلکہ اپوزیشن،بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے پاکستانی پارٹنرز سے مل کر کام جاری رکھےگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.