MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مونس الٰہی کا ن لیگ پر ان کے خاندان کے خلاف سازش کا الزام

0 316

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گجرات(مسائل نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے مسلم لیگ ن پر ان کے خاندان کے خلاف سازش کا الزام عائد کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان میں جو خلا پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اس میں بھی سازش ہوئی‘ ہمارے خاندان اور گجرات کے خلاف یہ سازش ن لیگ کے ہاتھوں ہوئی ۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم بن کر بھی ن لیگ والوں کے چہرے مرجھائے ہوئے ہیں اور ہم وزارتوں سے چلے بھی گئے تب بھی خوش ہیں ، عمران خان کی سپورٹ کرنا عوامی مطالبہ ہے، یہی بات میں اپنے بزرگوں کو بتائی ۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے شہبازشریف کو نوٹنکی قرار دےدیا ، مینارِ پاکستان لاہور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ ایک نوٹنکی وزیراعظم عمران خان کی کرسی پر بیٹھا کچھ ہی عرصے بعد یہ نوٹنکی کرسی سے اترجائےگا ، ہمارے وزیراعظم عمران خان اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ہمارےلیےکل بھی عمران خان وزیراعظم تھےاورآج بھی ہیں ہمارےلیےآئندہ بھی عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔

- Advertisement -

مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان آپ کے وزرا بہترین کام کرتےہیں عمران خان آپ کے وزراء نے پنجاب میں بڑی سازش کو ناکام بنای ا، خان صاحب آپ کا شکریہ آپ نے گجرات والوں پر اعتماد کیا ، قدم بڑھائیں عمران خان ہم آپ کے ساتھ ہیں کیوں کہ ہمیں یہ ہی سکھایا گیا ہے کہ دوستوں کا پورا ساتھ دینا ہے جب آپ کے دشمن اکھٹے ہوگئے تھے اس دن ہم اور تگڑے ہو گئے تھے۔
قبل ازیں مونس الٰہی نے مسلم لیگ ن کی آفر سے متعلق اہم انکشاف کیا تھا ، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے ن لیگ کے سینئرشخص نے آفردی کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا لیکن بطور جماعت اور خاندان فیصلہ کیا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ، اب اگر مگر کی بات نہیں بنیادی بات ہے کہ ہم عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں تمام اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کرالیں لیکن شریف برادران الیکشن میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.