MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبے میں بجلی اور گیس کی عدم دستیابی پر وفاقی حکومت سے احتجاج کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

0 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں جو ناقابل برداشت ہے، اس معاملے پر وفاقی حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے جمعے کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں گیس اور بجلی کی دستیابی کے حوالے سے وفاق نے یقین دہانی کرائیں مگر ا±ن پر عمل درآمد نہیں ہورہا اور صوبے کے عوام اس وجہ سے اذیت کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی ناقابل برداشت ہے اس معاملے پر وفاقی حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کوئٹہ سمیت صوبے کے ہر ضلع میں عوام کیلئے رمضان سستا بازار لگنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سستے بازار کیلئے یوٹیلیٹی اسٹوروں اور تاجروں سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے۔ عبدالقدوس نزنجو نے کہا کہ عوام کو کنٹرول نرخ پر آٹے کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، پرائس کنٹرول، سیکورٹی صورتحال اور سستے بازاروں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوائی جائے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.