MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دو ٹافیاں چوری کرنے کا الزام، سوتیلی دادی ڈائن بن گئی، 7 سالہ بچی کو مار مار کر مار ہی ڈالا

0 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بہاولنگر (مسائل نیوز) بہاولنگر میں دو ٹافیاں چوری کرنے کے الزام پر سوتیلی دادی نے تشدد کر کے 7 سالہ بچی کی جان لے لی۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق بہاولنگر میں المناک واقعہ پیش آیا جب دکاندار نے 2 ٹافیاں چرانے کا الزام لگاتے ہوئے بچی سے باز پرس کا کہا، سوتیلی دادی کو شائد موقع ہاتھ آیا اور اس نے معصوم بچی پر تشدد کر دیا، 7 سالہ بچی چیختی چلاتی رہی مگر ظالم عورت کو ترس نہ آیا اور ہاتھ نہ روکا، مار کھا کھا کر بچی نیم جاں ہو گئی ، عورت کے روپ میں ڈائن نے بچی کا خون کر کے چھوڑا۔

سوتیلی دادی کے تشدد کا شکار ننھی بچی دم توڑ گئی تو ہر طرف سے لعن طعن برسنے لگی، مگر کیا فائدہ بچی کی جان تو چلی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.