MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

احساس پروگرام کے تحت ملک کا سب سے بڑا فلاحی منصوبہ چلا رہے ہیں ،وفاقی وزراء

0 307

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت ملک میں سماجی و معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام کارپوریٹ اداروں کو مل کر کام کرنے کیلئے ایک وفاقی مرکز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے تحت تمام نجی ادارے مل کر خدمات انجام دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزراءنے نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت منعقدہ 14عالمی سی ایس آر کانفرنس اور ایوارڈ 2022کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

- Advertisement -

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے غذائی پیداوار سید فخر امام، وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فررخ حبیب نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مقررین میں چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی، نیشنل فورم کے صدر محمد نعیم قریشی، سیکریڑی جنرل رقیہ نعیم، نائب صدر محمد نعیم قریشی، کروٹ پاور سے این اے زبیری، اخوت فاو¿نڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب، پنک ربن فاو¿نڈیشن کے عمر آفتاب،

ملین اسماعیلز کے زیشان افضال، فجر رابعہ پاشا، سی ایس آر کلب کے صد ر انیس یونس، مصدق عزیز، یوگی وجاحت، منیب احمد، فارم ایو کے ڈیپٹی سی ای او جمشید عمر، اوجی ڈی سی ایل کے جی ایم سی ایس آر سلیم باز خان، تابندہ عثمان، علی اشعر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ این ایف ای ایچ کے تحت تمام اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور اگر تمام نجی اور سرکاری ادارے مل کر کام کریں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.