MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نور مقدم کو انصاف ملنے پر پاکستانی شوبز شخصیات پرمسرت

0 281

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستانی شوبز شخصیات نے نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کو انصاف کی قتح قرار دے دیا۔ملک کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے عدالت کی جانب سے نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کو سزائے موت دینے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا اب مقتولہ کو انصاف مل گیا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ شکر ہے قاتل کو سزا ہوئی اور نور مقدم کے ساتھ اس دنیا میں ہی انصاف ہوگیا۔

- Advertisement -

سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے بھی نور مقدم کے حق میں آنے والے فیصلے کو انصاف کی جیت قرار دیا اور کہا عدالتی فیصلے سے مقتولہ کے روح کو سکون ملے گا۔ماورہ حسین نے بھی ظاہر جعفر کو سزا ملنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ نور کو انصاف مل گیا۔ٹی وی ڈرامہ اداکارہ اشنا شاہ نے نور مقدم کے قاتل کو سزا ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ اس وقت جشن منائیں گی

جب قاتل کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔خیال رہے کہ آج عدالت نے نورمقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت اور دو شریک مجرموں کو دس دس سال قید کا حکم سنایا جب کہ مجرم کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت آدم سمیت تھراپی ورکس کے تمام ملازمین کو بری کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.