MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کھڑکی کھول دیں گٹکا تھوکنا ہے ، مسافر کی ائیر ہوسٹس سے نرالی فرمائش

1 191

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلا م آباد (مسائل نیوز)گٹکا کھانے والوں کا سب سے اہم مسئلہ اس گٹکے کو تھوکنے کا ہوتا ہے جس کےلیے وہ جگہ جگہ کونے تلاش کرتے ہیں لیکن بھارتی ائیرلائن میں ایک گٹکا کھانے والے نے انوکھی فرمائش کی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق بھارتی ائیرلائن کے ایک مسافر نے فضائی میزبان سے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے گٹکا تھوکنے کیلئے کھڑکی کھولنے کی فرمائش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انڈیگو ائیرلائنز کے ایک مسافر نے دوران پرواز خاتون فضائی میزبان کو مخاطب کیا اور جہاز کی کھڑکی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے کھولنے کی درخواست کی ۔ویڈیو میں مسافر کو خاتون کو بلاتے اور پھر گٹکا تھوکنے کیلئے جہاز کی کھڑکی کھولنے کی فرمائش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔مسافر کی فرمائش پر خاتون نے پہلے مسافر کو دیکھا پھر ہنستے ہوئے نظر انداز کردیا جس کے بعد فرمائش کرنے والا مسافر بھی ہنس پڑا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)امریکا میں مسافر جہاز کے ٹیک آف کرتے ہی پائلٹ کی طبیعت خراب ہو گئی، پرواز میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.