MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بی این پی بلوچستان میں سیلاب زدگان کی ازسر نو بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے، آغا حسن بلوچ

1 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے سیلاب زدگان بالخصوص نصیر آباد ڈویژن اور اس سے ملحقہ علاقوں کے غیور عوام آسمان تلے شدید سردی میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ان کی از سر نو بحالی جلد از جلد یقینی بنانے کی ضرورت ہے اسی طرح بلوچستان کے بیشتر بلوچ پشتون اضلاع کے متاثرہ عوام اور زمینداران اور مالدار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مالی نقصانات سے دوچار تھے ہی اب مزید پریشانی کا شکار ہیں بلوچستان کے عوام جن کا تعلق کسی بھی طبقہ فکر سے ہو وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں سیلاب سے ہر طبقہ فکر کے افراد متاثر ہوئے ہیں بلوچستان کے بیشتر علاقے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے عوام مختلف سماجی اور معاشرتی پریشانیوں کا شکار ہیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں پارٹی نے ہمیشہ حق و سچائی اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے کمر بستہ ہیں اس سے پہلے بھی مختلف فورمز پر بلوچستان کا مقدمہ لڑے ہیں اور اب بھی ارباب و اختیار بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف جنہوں نے کسی کسر سے دریغ نہیں کیا لیکن اب دوبارہ ان کی بحالی کیلئے عملی ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ان کی بحالی کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تھے تو آنے والے مہینوں میں سردی کی شدید میں اضافے سے متاثرین کی مشکلات مزید بڑھیں گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں اتنی بڑی تباہی آئی لیکن نام نہاد جمہوریت کے دعویدار آج بھی اقتدار کی حوس میں ہیں وہ بلوچستان کے عوام کو بھول چکے ہیں اور اقتدار میں دوبارہ آنے کیلئے اپنی سیاست کرر ہے ہیں یقینا مرکزی حکومت کی کوششیں بارآور ثابت ہوں گی ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان میں تباہی کے بعد دوبارہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے محنت اور امداد کی ضرورت ہوگی بلوچستان کے کسان، زمینداران اور مالداران کیلئے اس متعلق سوچنے کی ضرورت ہے تاکہ پیکیجز دیئے جائیں تاکہ جو مالی نقصانات ہوئے ہیں کسی حد تک ان کو ریلیف مل سکے بلوچستان نیشنل پارٹی اس حوالے سے اپنا سیاسی کردار ادا کرتی رہے گی جلد بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس ہوں گے اور عوام کے ساتھ قریبی روابط کو بڑھا کر مسائل حل کریں گے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے عوام کے احساسات جذبات ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں بین الاقوامی تنظیمیں بھی عملی طور پر متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ متاثرین جو معاشی مشکلات سے دوچار ہیں ان کا نقصانات کا سدباب ہو سکے اپوزیشن جماعتیں بلوچستان اور سندھ کے عوام کے ساتھ ناانصافیوں کے مرتکب نہ بنیں اور سیلاب کی مدد یقینی بنائیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے گوادر میں پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن کہدہ علی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.