MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کچھ سرکاری عناصر مندر کو غیر قانونی طور پر آباد کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں عبد الرحمن رفیق

0 337

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مفتی رحمت اللہ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ مولانا سید سعداللہ آغا مولانا محمد عارف شمشیر مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد حاجی عبداللہ سلیمان خیل اور دیگر نے کہا ہے

- Advertisement -

کہ ایف آئی اے اور سیکرٹری مینارٹی کی ملی بھگت سے سنڈیمن ہائی سکول کی اراضی پر قبضہ کی اجازت نہیں دے سکتے سپریم کورٹ کے فیصلے کے علاوہ مزید احاطے کو مندر کی حدود میں شامل کرانے سے حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کہ بلوچستان کے اسلامی اور قبائلی معاشرے میں بیٹھ کر کچھ سرکاری عناصر مساجد کو گرانے اور مندر کو غیر قانونی طور پر آباد کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں جس کی جمعیت علما اسلام قطعا اجازت نہیں دے سکتی ،

سڑکوں کی توسیع کی آڑ میں مساجد کے انہدام اور مندروں کیلئے غیر قانونی طور پر اراضی ہتھیانے کی پلاننگ کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی قیادت اور جید علما کرام کے فیصلوں اور مشاورت کو نظر انداز کئیے جانے سے ماحول میں کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے ،ضروری ہے کہ سنڈیمن ہائی سکول کے اضافے احاطے اور لیب کلاسز اور دوکانوں کو کو فوری طور پر ڈی سیل کیا جائے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.