برے لوگ تاریخ میں دفن جبکہ اچھے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں،اختر مینگل
سارونہ (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی رویہ کے خاتمے تک مسائل جوں کے توں رہیںگے ،ایوب خان کا آمریت ہو یا نام نہاد جمہوریت ہمیشہ لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے کی کوششیں ہوتی رہی ہے ،جام کمال کے ناروا پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پھر بھی لوگ ہمیں خاموش رہنے کاالزام دے رہے ہیں سوشل میڈیا کازمانہ ہے عوام ہر چیز سے باخبررہتے ہیں
- Advertisement -
سیکورٹی فورسز کی جانب سے کہاں جارہے ہیں کہاں سے آرہے ہیں جیسے سوالات لوگوں میں اشتعال کا سبب بن رہاہے برے لوگ تاریخ میں دفن جبکہ اچھے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سارونہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ سارونہ کے عوام نے محنت کرکے آج کے اس جلسے کو منعقد کیا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ بہت عرصے سے کچھ لوگوں کی کوشش ہے
کہ وڈھ میں لوگوں کو لڑائیں یہ لوگ بہت عرصے سے اس کام میں مصروف ہے بلکہ ایوب خان کے مارشل لاءسے لیکر اب تک وہ ان سازشوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ گندہ لوگوں کا نام تاریخ میں لوگ یاد نہیں کرتے بلکہ جو لوگ اچھا کام کرتے ہیں انہیں لوگ یاد کرتے ہیں جو لوگ اپنے وطن پر قربان ہوتے ہیں ان کا نام لوگ ہمیشہ یاد کرتے ہیں ایوب خان کی مارشلاءہے یا بھٹو کا دور ہو اس دور میں لوگوں میں خوف وہراس پھیلا یا گیا لیکن کچھ لوگ ثابت قدم رہے جنہیں تاریخ یاد کرتی ہے کچھ لوگوں کا الزام ہے کہ ہم ترقی نہیں چاہتے ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں